ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / واٹس ایپ کے ذریعے ڈی سی کو شکایت کرنے کا نتیجہ؛ بھٹکل میں پتھر کان کنی کی مشینیں اور لاری ضبط:1لاکھ 92ہزارروپئے جرمانہ

واٹس ایپ کے ذریعے ڈی سی کو شکایت کرنے کا نتیجہ؛ بھٹکل میں پتھر کان کنی کی مشینیں اور لاری ضبط:1لاکھ 92ہزارروپئے جرمانہ

Thu, 15 Nov 2018 19:25:12    S.O. News Service

بھٹکل:15؍نومبر (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کو  وہاٹس ایپ کے ذریعے دی گئی خبر پر مقامی تحصیلدار نے ڈی سی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے  تعلقہ کے ہڈین مالکی سروے نمبر 57/2/Kاور تلان سرکاری ہاڑی زمین 187پر چھاپہ مارتے ہوئے پتھر کان کنی کی چار مشینیں اور ایک لاری کو ضبط کرلیا، یہ  واقعہ بدھ کو پیش آیاہے۔

سرخ پتھروں سے بھری ہوئی لاری پر 10ہزارروپئے اور فی مشین 48ہزارروپئے کے حساب سے  جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کارگزار تحصیلدار بنیا پی کے کی قیادت میں تحصیل افسران نے کارروائی کو انجام دیا ہے۔


Share: